کرغزستان، قرغز لڑکے کی تصویر کے بعد غربت پر بحث

اتوار 25 ستمبر 2016 11:44

بشکک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء)گتے پر سوئے ہوئے قرغز لڑکے کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان بپا کر دیا ہے جس کے بعد سے وسطی ایشیائی ریاستوں میں پائی جانے والی غربت کے بارے میں تند و تیز بحث شروع ہو گئی ہے۔اس تین سالہ لڑکے کا تعلق جنوبی کرغزستان کے علاقے اوش سے ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسے فیس بک پر اس تبصرے کے ساتھ پوسٹ کیا گیا تھا: ’بہتر ہوتا کہ یہ بچہ بازار کی بجائے گھر یا کسی کنڈرگارٹن میں سو رہا ہوتا۔

‘ دوسرے لوگوں نے بھی اسی قسم کے تبصرے کرتے ہوئے اس کی ماں کو موردِ الزام ٹھہرانا شروع کر دیا۔لیکن کئی لوگوں نے حکومت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری حکام پر ڈال دی ہے۔ ایک شخص نے لکھا: ’ریاستی گیدڑ۔ تمھیں نہیں پتہ کہ لوگ زندگی کیسے گزار رہے ہیں۔‘کئی لوگوں نے اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کے صدر الماس بیگ آتامبایف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا: ’اس کے ذمہ دار آتامبایف ہیں۔