وکی لیکس،غداری کی مرتکب چیلسی کو قیدِ تنہائی کی سزا

اتوار 25 ستمبر 2016 11:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25ستمبر۔2016ء)امریکہ میں ایک فوجی انضباطی بورڈ نے غداری کے الزام میں قید انٹیلیجنس کی ماہر خاتون چیلسی میننگ کو 14 دن کی قیدِ تنہائی کی سزا سنا دی ہے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق چیلسی میننگ کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کی موکلہ کو یہ سزا اس جرم میں سنائی گئی ہے کہ انھوں نے اس سال جولائی میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

اس سزا کے دوران چیلسی میننگ کو سات دنوں کے لیے فوج سے معطل کیے جانے والے دیگر سات افراد کے ساتھ رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ فوج کے لیے خفیہ معلومات کا تجزیہ کرنے کی ماہر اور فوج میں پرائیویٹ کی حیثیت میں کام کرنے والی چیلسی میننگ غداری کے الزام میں 35 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ کچھ عرصے سے وہ بھوک ہڑتال پر تھیں، تاہم گذشتہ ہفتے فوج کی جانب سے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے پر رضامندی کے بعد چیسلی میننگ نے ہڑتال ختم کر دی تھی۔ انھیں کو ’جینڈر ڈِسمورفیا‘ کا مرض ہے جس میں مریض محسوس کرتا ہے کہ پیدائش کے وقت اس کو غلط جنسی شناخت دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :