مریم نوازکی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد

آپ کی بھتیجی ہونا میرے لئے قابل فخر ہے، دعا ہے کہ اس طرح کچھ اور شہباز شریف پاکستان کو ملیں،مریم نواز

ہفتہ 24 ستمبر 2016 09:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء)وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بھتیجی ہونا میرے لئے قابل فخر ہے اور میری دعا ہے کہ اس طرح کچھ اور شہباز شریف پاکستان کو ملیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انہوں نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ مجھے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بھتیجی ہونے پر فخر ہے اور میری دعا ہے کہ اس طرح کچھ اور شہباز شریف پاکستان کو ملیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لئے دعا گو ہوں ۔