ٹویٹر برائے فروخت ،گوگل سمیت کئی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء) سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹربھی برائے فروخت ہوگیا ہے ، دنیا بھر میں 313ملین سے زائد صارفین رکھنے والی کمپنی ٹویٹر کی فروکت کے سلسلے میں گوگل سمیت کئی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں صارفین رکھنے والی ویب سائیٹ ٹویٹر نے اپنے آپ کو فروخت کیلئے پیش کر دیا ہے اور اس سلسلے میں گوگل سمیت کئی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ٹویٹر کی فروخت کا مقصد مارکیٹ میں اس کی مقبولیت اور متوقع قیمت کا اندازہ لگانا ہے ذرائع کے مطابق ٹویٹر کو اس وقت مارکیٹ میں اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کیلئے سخت مقابلے کا سامنا ہے جنہوں نے اپنے صارفین کی تعداد میں اضافے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے نئے فیچر متعارف کرائے ہیں ذرائع کے مطابق ٹویٹرکی انتظامیہ کے گوگل ،سیلف فورس اور کلاؤڈ سمیت کئی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹویٹر کو جلد ہی باقاعدہ فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :