پشاور، دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر تاجروں کا بھارتی منصوعات کی خرید و فروخت پر پابندی اور بائیکاٹ

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء)دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر پشاور کے تاجروں نے بھارتی منصوعات کی خرید و فروخت پر پابندی اور بائیکاٹ کردیا ۔کارخانوں مارکیٹ ، پشاور صدر ، اندرون شہربڑے بڑے مارکیٹوں میں بھارتی ساخت کے مختلف اشیاء سمگلنگ ہو کرآتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان اشیاء میں بھارتی مہندی، بھارتی جیولری ، بھارتی کپڑا ، سپاری ، سمیت دیگر اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی عائدکردی ہے اور بڑی مقدار میں اس کا سٹاک ضائع کرنا شروع کردیا ہے ۔

تاجروں نے موقف اختیارکیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دہشتگری کے بے بنیاد الزامات پاکستان پرعائدکئے جارہے ہیں جبکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے بھارت خود دہشت گرد ملک ہے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں زیادہ تر بھارت ملوث رہا ہے اس حوالے سے باقاعدہ طورپرتاجروں نے بورڈ بھی لگا دیئے ہیں

متعلقہ عنوان :