ای سی سی نے ایران سے بجلی کی خریداری کی منظوری د یدی

نیپرا کو ٹیرف میں31ستمبر تک توسیع کی ہدایت حبیب بینک کو چین میں برانچ کھولنے ،سکوک بانڈ کے اجراء اور مہنگائی کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہار

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے ایران سے بجلی کی خریداری کو منظوری دیتے ہوئے نیپرا کو ٹیرف میں31ستمبر تک توسیع کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں، کمیٹی نے حبیب بینک کو چین میں برانچ کھولنے ،سکوک بانڈ جاری کرنے اور مہنگائی کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے ایرانی کمپنی توانیر کے ساتھ 74 میگاواٹ بجلی خریدنے کے معاہدے کیلئے ٹیرف میں31دسمبر2016تک توسیع کرنے کیلئے نیپرا سے رابطہ کرنے کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی نے حبیب بینک کو چین کے شہر ارومچی میں برانچ کھولنے کی منظوری دیدی ہے، ای سی سی نے وزارت پانی و بجلی کو صارفین سے ایک فیصد کپیٹل نیٹ وصول کرنے کی منظوری دیدی ہے، جس کے تحت سیکیورٹی چارجز کی مد میں صارفین سے ایک فیصد وصولی کیلئے نیپرا کو پالیسی جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی نے حکومت کو سکوک بانڈ جاری کرنے اور ملک میں گندم کی وافر مقدار کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ای سی سی نے مہنگائی کی شرح میں 2013کے مقابلے میں 5فیصد کمی پر ہی اطمینان کا اطہار کیا ہے۔