ساہیوال ،دو گدھے چوری، ملزم گدھے ذبح کر کے گوشت اور کھالیں لے گئے سر اور ٹانگیں چھوڑ گئے

جمعہ 23 ستمبر 2016 11:23

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء)نواحی چک 5-67ایل کھیم کوٹ میں زمیندار رشید احمد کے دو گدھے چوری کرکے ذبح کر دیے گئے ملزم جاتے ہوئے دونوں گدھوں کے سر اور پاؤں کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے زمیندار رشید احمد جٹ دو گدھے بدھ کی رات کو اس کے ڈیرہ سے چوری کر لیے گئے جب زمیندار رشید احمد جٹ نے کھوجیوں سے کھرا نکلوایا تو تلاش کے دوران کپاس کے کھیت سے دونوں گدھوں کے سر اور ٹانگیں کٹی ہوئی پائی گئیں جبکہ ملزمان ڈالہ گاڑی میں دونوں گدھوں کا گوشت اور کھالیں لیکر فرار ہو گئے۔زمیندار کی رپورٹ پر پولیس یوسف والا نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کرد ی ہے

متعلقہ عنوان :