وزیراعظم کی تقریرکاسارافوکس کشمیرپرتھا،بھارتی ایجنٹ کلبھوشن دیواورراکی مداخلت کاجواب مناسب فورم پردیاجائیگا،اعزاز چوہدری

جمعہ 23 ستمبر 2016 11:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء)سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم کی تقریرکاسارافوکس کشمیرپرتھا،بھارتی ایجنٹ کلبھوشن دیواورراکی مداخلت کاجواب مناسب فورم پردیاجائیگا۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناہے کہ وزیراعظم نوازشریف کااقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں کشمیرکے معاملے کواجاگرکرنے کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں ،کشمیر ایشو پر اقوام عالم تک اس معاملے کاادراک پہچاناتھا،اقوام عالم کشمیرکی حساسیت سے باخبرہوئی ہیں کیونکہ وزیراعظم نے اپنی تقریرمیں صرف کشمیرکے ایشوکوفوکس کیاتھا اورتقریرمیں سارے شواہدبھی پیش کردیئے ۔

کشمیرمیں بھارتی مظالم کے تمام دستاویزی شواہد اوآئی سی ممالک اوراقوام متحدہ کے حوالہ کرد ئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں گرفتاربھارتی ایجنٹ کلبھوشن دیوکامعاملہ کسی مناسب فورم پراجاگرکیاجائیگا،کیونکہ اس معاملے کے حوالے سے ابھی بھی تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :