شائقین کی اکثریت شاہد آفریدی کو باوقار طریقے سے رخصت کرنے کیلئے میچ کھلانے کی حامی

پو ل میں اب تک 24000سے زائد شائقین نے اپنا ووٹ دیا،75فیصد نے میچ کھلانے کے حق میں ووٹ دیدیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 09:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء ) شائقین کرکٹ کی بھاری اکثریت نے شاہد خان آفریدی کو باوقار انداز میں انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصت کرنے کیلئے ایک میچ کھلانے کی حمایت کر دی ہے۔ معروف ویب سائٹ کے ایک پول میں شائقین کی بڑی تعداد نے ان کو الوداعی میچ کھلانے کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

پو ل میں اب تک 24000سے زائد شائقین نے اپنا ووٹ دیا ہے۔ نتائج کے مطابق 18000(75فیصد)سے زائد شائقین نے شاہد آفریدی کو الوداعی میچ کھلانے کی حمایت کی۔ 5800(25فیصد)سے زائد شائقین نے اس تجویز کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کو میچ نہیں کھلانا چاہئے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے پہلے آل راونڈر کو رخصت کرنے کیلئے ایک میچ کھلانے کا عندیہ دیا تھا لیکن ا ب بورڈ نے اس معاملے پر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :