امدادی قافلے پر فضائی حملے میں روس ملوث ہے، امریکا کا الزام

جمعرات 22 ستمبر 2016 10:30

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء )امریکا نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شامی شہر حلب میں امدادی قافلے پر فضائی حملے میں ملوث ہے۔ اس واقعے میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ اس واقعے کے بعد اقوام متحدہ نے شام میں تمام امدادی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق تمام اشارے یہ بتاتے ہیں کہ امدادی قافلے پر فضائی حملہ کیا گیا اور اس میں یا تو شامی حکومتی فورسز ملوث ہیں یا روسی فضائیہ۔ دوسری جانب روس اور شامی حکومت نے اس حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو رد کیا ہے۔ ماسکو حکومت کے مطابق ڈرون فوٹیج سے واضح ہے کہ اس قافلے پر بمباری نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :