رواں برس بحیرہء روم عبور کر کے یورپ پہنچنے والوں کے لیے خون ریز ترین برس، اقوام متحدہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 10:28

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین UNHCR نے کہا ہے کہ سال 2016ء بحیرہء روم عبور کر کے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے خون ریز ترین سال ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس عالمی ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک برس قبل کے مقابلے میں اس راستے سے یورپ پہنچنے والے غیرقانونی تارکین وطن کی تعداد میں 40 فیصد کمی آئی ہے، تاہم ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ UNHCR کے مطابق رواں برس بحیرہء روم عبور کر کے اٹلی اور یونان پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، تاہم گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ تعداد پانچ لاکھ بیس ہزار تھی۔

متعلقہ عنوان :