شامی مہاجرین کی مدد کے لیے یورپی تعاون ناکافی ہے، ترکی

جمعرات 22 ستمبر 2016 10:28

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے الزام عائد کیا ہے کہ یورپی ممالک ترکی میں موجود ڈھائی ملین سے زائد شامی مہاجرین کے حوالے سے درکار مالی مدد فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ ایردوآن نے کہا کہ اب تک ترکی اس مد میں 25 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے، جب کہ اسے بین الاقوامی برادری کی جانب سے صرف 525 ملین ڈالر ہی ملے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یورپ نے اسے حوالے سے اپنے وعدے ایفا نہیں کیے اور اب تک ترکی کی اس مد میں کوئی مدد نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک ایک طرف شامی مہاجرین کو اپنے لیے براہ راست خطرہ قرار دیتے ہیں اور دوسری جانب ان کے اقدامات ان کے خوف سے مطابقت نہیں رکھتے۔ یورپ نے ترکی کو اس حوالے سے تین ارب یورو مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب تک اس مد میں 180 ملین یورو مختلف امدادی تنظیموں کے حوالے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :