وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو مناسب طریقے سے اٹھایا ، کافی عرصے بعد کشمیر پر مفصل اور ٹھوس بیان جنرل اسمبلی میں دیا گیا لیکن تقریر میں راء کی مداخلت کا تذکرہ بھی ہونا چاہیے تھا

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر ردعمل

جمعرات 22 ستمبر 2016 09:33

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو مناسب طریقے سے اٹھایا ، کافی عرصے بعد کشمیر پر مفصل اور ٹھوس بیان جنرل اسمبلی میں دیا گیا لیکن تقریر میں راء کی مداخلت کا تذکرہ بھی ہونا چاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعظم کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کی تقریر متوازن اور مفصل تھی ۔ پاکستان کی تاریخی موقف کو سراہا گیا اور مسئلہ کشمیر کو مناسب طریقے سے اٹھایا گیا لیکن تقریر میں راء کی مداخلت کا بھی تذکرہ ہونا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے خطے پر اثرات دنیا کا بتانا ہو گا اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر مختلف فورمز پر مزید اجاگر کرنا ہو گا ۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے افراد پر مظالم ڈھائے گئے ۔ بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے ۔