اتنی مصروفیت ہے کہ شرٹ اور ٹائی بھی خریدنے کا موقع نہیں ملا ،وزیر اعظم محمد نواز شریف

صبح ناشتے میں کیا ہو گا،صحافی کا وزیر اعظم سے سوال۔۔۔ بوفے ہونگے جو مرضی کھا لینا،وزیر اعظم کا صحافی کوجواب

جمعرات 22 ستمبر 2016 09:33

نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اتنی مصروفیت ہے کہ شرٹ اور ٹائی بھی خریدنے کا موقع نہیں ملا ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس میں خطاب کے بعد انتہائی خوش گوار موڈ میں تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیو یارک کا موسم بہت خوشگوار ہے مگر میں تو صبح پانچ بجے سے رات گئے تک اتنا مصروف ہوں کہ شرٹ اور ٹائی خریدنے کا موقع تک بھی نہیں ملا۔

وزیر اعظم نے خوشگوار موڈ میں نیو یارک میں مقیم پاکستانی صحافی کو وطن واپس آنے کی دعوت دی اور کہا کہ اب آپ واپس آجائیں جس پر اس صحافی نے کہا کہ آپ سے یہاں پر ملاقات مشکل ہے تو وہاں پر کیسے ہو گی ۔ ایک اور صحافی نے وزیر اعظم سے سوال کیا صبح ناشتے میں کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بوفے ہونگے جو مرضی کھا لینا۔