اڑی حملہ ،نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی ،احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا

عبدالباسط نے اڑی حملہ میں بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا حملے میں کسی قسم کا کوئی اسلحہ قبضے میں لیا گیا اور نہ انگلیوں کے کوئی نشانات لیے گئے ،بھارتی میڈیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 09:29

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھارتی دفتر خارجہ نے طلب کرکے احتجاجی مرا سلہ انکے حوالے کیا ہے جبکہ عبدالباسط نے اڑی حملہ میں بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ نے بدھ کے روز نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا، جہاں پر بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے اڑی سیکٹر میں ہونے والے حملے میں پاکستان کو ملوث قرار دیتے ہوئے احتجاجی مراسلہ دیا، پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اڑی حملے سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے تحقیقات سے پہلے ہی پاکستان پر الزام کیسے لگا دیا، بھارت کے پاس ٹھوس شواہد ہیں تو وہ ہمارے حوالے کرے اور ڈرامے بازی بند کرے، انہوں نے کہا کہ ہم مسائل کا حل چاہتے ہیں، ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اڑی حملے میں کسی قسم کا کوئی اسلحہ قبضے میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی انگلیوں کے کوئی نشانات لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :