وزیرخزانہ کی ایف بی آر کو ٹیکس چور مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
غیر ملکی شراب فروختکرکے قومی خزانے کو80کروڑ ٹیکس ادا نہ کر نیوالی کمپنی سن ڈپلومیٹک بانڈڈ ویئرہاؤس سے پائی پائی وصول کی جائے ،اسحاق ڈار وزیرخزانہ کا کمپنی کے لائسنس کی منسوخی سے متعلق معاملہ التواء کا شکار کرنیوالے کسٹمز اہلکاروں کے خلاف بھی سخت انضباطی کارروائی کا حکم
جمعرات 22 ستمبر 2016 09:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2016ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس چور مافیا کیخلاف سخت کارروائی کیلئے ایف بی آر کو ہدایات جاری کردیں۔غیر ملکی شراب کی فروخت میں قومی خزانے کو80کروڑ روپے ٹیکس ادا نہ کرنیوالی کمپنی سن ڈپلومیٹک بانڈڈ ویئرہاؤس سے بھی پائی پائی وصول کرنے کی ہدایات اور کمپنی کا لائسنس منسوخی متعلق معاملہ التواء کا شکار کرنیوالے کسٹمز اہلکاروں کے خلاف بھی انضباطی کارروائی کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو حکم دیا ہے کہ ٹیکس چوری کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن شروع کردیا جائے اور جن کمپنیوں نے ٹیکس چوری کی مد میں اربوں روپے قوم کے دبا رکھے ہیں انہیں فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یہ احکامات اس وقت صادر کئے جب انہیں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی شراب کی فروخت کا کاروبار کرنے والی کمپنی سن بانڈڈ ویئر ہاؤس نے ٹیکس کی عدم ادائیگی کی مد میں80کروڑ روپے دبا رکھے ہیں۔
اس پر وزیرخزانہ نے ٹیکس چوروں کیخلاف بلاامتیاز اور فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ذرائع کے مطابق سن بانڈڈ ویئر ہاؤس کے خلاف کلیکٹرکسٹمز ڈاکٹر ارسلان نے لائسنس منسوخی سے متعلق شوکاز نوٹس نے سماعت مکمل کرلی ہے لیکن محکمہ کسٹمز کے چھوٹے اہلکار سن بانڈڈ ویئر ہاؤس کے مالکان سے ملی بھگت کرکے اس معاملے کو طول دے رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے اس حوالے سے بھی ہدایات دی ہیں ادارے میں اگر کوئی کالی بھیڑ ٹیکس چور کی پشت پناہی کر رہی ہے تو اس کیخلاف بھی فوری کارروائی کی جائے۔کیونکہ ٹیکس چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سن بانڈڈ ویئرہاؤس کی لائسنس منسوخی سے متعلق احکامات صادر کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ کمپنی کے تمام معاملات کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔مذکورہ کمپنی کا لائسنس اس کے ماسٹر مائنڈ عامر ملک نے اپنے دو فرنٹ مینوں کو قادیانی ظاہر کرکے لیا ہواتھا۔اس سلسلے میں کسٹمز حکام نے ایک مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے اور اس حوالے سے بھی کمپنی کے اکاؤنٹس اور دیگر معاملات کسی چھان بین جاری ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 22 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عالمی تحقیقات اور وادی میں جاری کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ
-
پاناماکے بعدبہاماس میں بھی آف شور کمپنیاں سامنے آ گئیں ، جرمن جریدے نے تفصیلات جاری کر دیں
-
میری تقریر پر عمل ہو جائے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں ، اگر مسائل حل ہو جائیں تو معاملات بھی دنوں میں ٹھیک ہو جائیں گے
-
پاکستان اور چین ”آئرن برادرز“ ہیں،نوازشریف
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آر کو ٹیکس چور مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
-
تحریک انصاف کا رائیونڈ مارچ نہ روکنے پر شہبازشریف،چوہدری نثار اتفاق
-
وزیراعظم محمد نواز شریف اور ایران کے صدر حسن روحانی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم محمد نواز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات
-
اڑی حملہ ،نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی ،احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا
-
روس نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کرنے کا مطالبہ دوسری بار مسترد کر دیا
-
پاکستان کو دہشت گردی کی کفالت کرنے والا ملک قرار دیا جائے:امریکی سینیٹرز نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے سینیٹ میں بل پیش کردیا
-
پاکستان اور نائیجیریا جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خرید و فروخت کے معاملے پر قریب ،نومبر میں معاہدہ متوقع
-
سارک وزرائے خارجہ رسمی اجلاس ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی ڈپٹی وزیرخارجہ ایم جے اکبر کے ساتھ غیر رسمی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک نے 4․9ارب ڈالر ترسیلات زر کی پاکستان سے بھارت منتقلی سے متعلق رپورٹ کی تردید کردی
-
ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے افغان مہاجرین کی زبردستی ملک بدری کو مسترد کر دیا
-
اتنی مصروفیت ہے کہ شرٹ اور ٹائی بھی خریدنے کا موقع نہیں ملا ،وزیر اعظم محمد نواز شریف
-
وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو مناسب طریقے سے اٹھایا ، کافی عرصے بعد کشمیر پر مفصل اور ٹھوس بیان جنرل اسمبلی میں دیا گیا لیکن تقریر میں راء کی مداخلت کا تذکرہ بھی ہونا چاہیے تھا
-
تحریک انصاف کی امریکی قیادت نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کیخلاف اقوام متحدہ باہر احتجاج کرنے سے انکار کر دیا
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کی عدم شرکت
-
طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والی مال بردار گاڑیوں کے عملے کیلئے پاکستانی ویزو ں کی شرط پرمذاکرات ناکام
-
محمد عامر ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے دبئی روانہ
-
شائقین کی اکثریت شاہد آفریدی کو باوقار طریقے سے رخصت کرنے کیلئے میچ کھلانے کی حامی
-
شرجیل پاکستان کی قسمت بدل دے گا:ڈین جونز
-
الطاف حسین نے فاروق ستارکی کشتی میں بڑے بڑے سوراخ کردیئے ،مصطفی کمال
-
نیب10 کروڑ روپے بدعنوانی کے مقد مات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا رہا ہے،قمر زمان چوہدری
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کا اہم اجلاس ،خواجہ آصف، عابد شیر علی اور سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ غائب
-
خانیوال ، قتل کی لرزہ خیز واردات
-
سوشل میڈیا پر 200سے زائد خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کرنے کا الزام
-
نیشنل پارٹی ،مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کو شدید جھٹکا
-
سپریم کورٹ، شی میل سے شادی کیس میں فیملی کورٹ کا فیصلہ معطل
-
مصر: مہاجرین کی کشتی الٹ گئی، 29 ہلاک
-
بھارت میں آئے روز نت نئی بیماریاں پھیلنا شروع ،متعدد علاقے وائرل بخاری کی گرفت میں آگئے
-
امریکہ ، سیاہ فاموں کی ہلاکتوں پر مظاہرے، بارہ پولیس اہلکار زخمی
-
شامی مہاجرین کی مدد کے لیے یورپی تعاون ناکافی ہے، ترکی
-
رواں برس بحیرہء روم عبور کر کے یورپ پہنچنے والوں کے لیے خون ریز ترین برس، اقوام متحدہ
-
نیویارک حملے، افغان نژاد ملزم پر فرد جرم عائد
-
امدادی قافلے پر فضائی حملے میں روس ملوث ہے، امریکا کا الزام
-
ٹرمپ نے چیرٹی فاوٴنڈیشن سے کاروباری معاملات نمٹائے، امریکی اخبار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.