ملکی تاریخ میں سب سے زیاد ہ مدت ملازمت میں توسیع لی ہے، فارغ کر نا تا ہے تو کرد یا جائے،سیکرٹری قانون کرامت نیازی کا پی اے سی میں برملا اعتراف

بدھ 21 ستمبر 2016 10:30

اسلام آباداُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء)بینک اکاؤنس کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری قانون کرامت نیازی نے برملااعتراف کیا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیاد ہ مدت ملازمت میں توسیع لی ہے میں نے شیخ رشید کو توسیع کے لیے نہیں کہا تھا اگر مجھے فارغ کر نا تا ہے تو کرد یا جائے،منگل کو بینک اکاؤنس کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے ممبر شیخ رشید نے کہا کہ سیکرٹری قانون کرامت نیازی کہتے ہیں کہ یہ فورم پانامہ لیکس پر بحث نہیں کر سکتا کرامت نیازی وہ بندہ ہے جس نے پاکستان کی تاریٰخ میں سب سے زیادہ ایکسٹنشن لی ہے ، جس پر سیکرٹری قانون کرامت نیازی نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ توسیع ملی ہیں مگر میں نے شیخ رشید کو نہیں کہا اگر کسی میں طاقت ہے تو مجھے فارغ کردے میں فارغ ہونے کو تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :