منیلا ،غلط الارم کے بعد سعودی ائیرلائنز کا جیٹ عارضی طور پر تنہا

بدھ 21 ستمبر 2016 10:50

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء)سعودی ائیر لائنز کے ایک طیارے کو گزشتہ روز اغوا کرنے کی کوشش کے غلط الارم پر فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا اور اس کو عارضی طور پر الگ تھلگ کھڑا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ائیر لائنز نے اس طیارے کو منیلا کے نینو اکینو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گراوٴنڈ کیے جانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ پائیلٹ نے کنٹرول ٹاور کو مشکل صورت حال سے دوچار ہونے سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ طیارہ خطرے میں ہے۔

ہوائی اڈے کے جنرل مینجر نے بتایا ہے کہ طیارے کے عملے نے اترنے کے بعد کہا ہے کہ مشکل صورت حال سے دوچار ہونے سے متعلق کال غلطی سے کی گئی تھی۔طیارے میں قریباً تین سو مسافر سوار تھے اور وہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سے منیلا جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :