پاکستان پر دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے مزید اقدامات کے حوالے سے دباؤ بڑھاتے رہیں گے ، امریکہ

نواز کیری ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی ایجنڈا پر بات چیت ہوئی ، صحافیوں سے گفتگو

بدھ 21 ستمبر 2016 11:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشتگرد گروپوں کے خلاف مزید اہم اقدامات کے لئے دباؤ جاری رکھا جائے گا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف موثر طور پر نمٹنے کے لئے پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات کا خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یقیناً پاکستان اور امریکہ کے انتہائی قریبی تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور جان کیری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ ایجنڈے کے علاوہ علاقائی ایجنڈا پر بھی بات چیت کی گئی ۔ جن میں پاکستان کی جانب سے اس کے سرحدی علاقوں میں روپوش دہشتگرد گروپوں کے خلاف مزید موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے انہو نے کہا کہ امریکہ دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان پر نہ صرف دباؤ بڑھاتا رہے گا بلکہ انسداد دہشتگردی کے لئے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون بھی جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :