چوہدری نثار کی وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ملاقات

سیکیورٹی اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے حکومتی پالیسی بھی غور کیا گیا

بدھ 21 ستمبر 2016 11:04

لاہور، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء)وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیرِاعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں سیکیورٹی اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے حکومتی پالیسی بھی زیرِغور کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مارچ کے حوالے سے پالیسی کی حتمی تشکیل کے لئے آج (بدھ کو )بھی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔