چارسدہ میں بچوں کی پراسرار بیماری کا انکشاف، بیماری سے چند دنوں کے دوران چار بچے جاں بحق،40ہسپتال میں داخل

منگل 20 ستمبر 2016 10:32

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء ) چارسدہ کے علاقے انعام کلے عظیم خان پل میں بچوں کی پراسرار بیماری کا انکشاف، بیماری سے چند دنوں کے دوران چار بچے جاں بحق جبکہ چالیس بچوں کو چارسدہ ہسپتال لایا گیا ہسپتال میں ایمر جنسی صورت حال ، ڈسٹرکٹ ناظم ، نائب ناظم ، ڈی ایچ او الخدمت فاونڈیشن چارسدہ فورا متاثرہ علاقے کو پہنچ گئے ، ایم ایس چارسدہ نے حالات کو خطرے سے باہر قرار دے کر ہستپال میں متاثر ہ بچوں کو فسٹ ایڈ فراہم کی تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے نواحی علاقہ انعام کلے خانمائی میں پر اسرار بیماری سے علاقے میں شدید خو ف و ہراس پھیلا ہے اور گزشتہ چند دنوں کے دوران جی پی ایس انعام کلے کے چار طالب علم اس پر اسرار بیماری کا شکار ہوئے جبکہ درجنوں بچے ان سے متاثر ہو رہے تھے جس پر ضلع ناظم چارسدہ فہد اعظم خان ، نائب ناظم مصور شاہ درانی ، ڈی ایچ او چارسدہ نیک نواز خان ، ڈپٹی ڈی ایچ او فرہاد خان ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر نو ر حسین ہنگامی بنیادوں پرمتاثرہ علاقے کو پہنچ گئے اس دوران معلوم ہو ا کہ پہلے بچوں کو کھانسی اور بعد ازاں گلہ متاثر ہوتا ہے اور سانس میں بھی تکلیف ہوتی ہے اور والدین کے مطابق اس بیماری سے چار بچے شبینہ عمر 11سال ، عزیز عمر10سال، مروہ عمر8سال اور عبدالعزیز عمر 10سال موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جس کی تصدیق الخدمت فاؤنڈیشین کے صدر نو رحسین نے کی متاثرہ علاقے سے درجنوں متاثرہ بچوں کو چارسدہ ہسپتال اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ایمبو لیسنسوں میں چارسدہ ہسپتال پہنچائے گئے جہاں پر ایم ایس ہستپال ڈاکٹر محمد علی نے متاثرہ بچوں کو علیحدہ ائے سولیشن وارڈ میں داخل کر کے انہیں تمام طبی سہولیات فراہم کی اور ہنگامی بنیادوں پر ای این ٹی سپشلسٹ ، چلڈرن سپشلسٹ کو طلب کر کے بیماری کا جائز ہ لیا ڈاکٹر محمد علی نے میڈیا کو بتایا کہ میڈیکل بورڈ کے تفتیش سے معلوم ہو ا کہ بیماری کوئی خطر نا ک نہیں ہے اور متاثرہ بچوں کو تما م طبی سہولیات فراہم کی جار ہی ہے جن کے حالات خطرے سے با ہر ہے ڈسٹرکٹ ناظم چارسدہ فہد ریاض خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ واقع کی اطلاع ملتی ہی وہ فورا متاثرہ علاقے کو نائب ناظم ، اور ڈی ایچ او کے ہمراہ پہنچ گئے جہاں پر معلوم ہو ا کہ گزشتہ دس دنوں سے پر اسرا بیماری شروع ہوئی ہے بچوں کے گلے میں پہلے درد اور پھر سانس کی تکلیف پیدا ہوتی ہے جن سے چار بچے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دیگر متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ہستپال کو پہنچائے جہاں پر ایم ایس کو ہنگامی بنیادوں پر علاج معالجے کی ہدایت کی ڈسٹرکٹ ناظم نے کہا کہ منگل کے روز متاثرہ علاقے میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا بعد ازاں جماعت اسلامی کے امیر مصباح اللہ سیکرٹری اطلاعات خیات خان ، حاجی عبد الکبر خان نے بھی ہسپتال پہنچ کر متاثرہ بچوں کی عیادت کی

متعلقہ عنوان :