ٹوپی،تبدیلی کے دعویدار سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے خاتون کو سیاست کا نشانہ بنادیا

خاتون ایل ایچ وی کو انتقامی سیاست کانشانہ بناکرچترال تبدیل کردیا

منگل 20 ستمبر 2016 10:28

ٹوپی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء) تبدیلی کے دعوے دار سپیکر اسمبلی نے پختون روایات کے برعکس خاتوں کو سیاست کا نشانہ بنادیا خاتون ایل ایچ وی کو انتقامی سیاست کانشانہ بناکرٹوپی سے چترال تبدیل کردیا ضلع ناظم اعلیٰ صوابی نے اپنے اختیارات میں مداخلت جان کر تبادلہ کومنسوخ اور خاتون ایل ایچ وی کو بدستور کام کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آل نیبر ہوڈ کونسلز اتحاد ٹوپی کے صدر اور نائب ناظم سید ظاہر شاہ نے مئی کے دوران عوام اور ناظمین سے ملکر ٹوپی میں زیر تعمیر گرلز ڈگری کالج کو ٹوپی سے منسوب کرنے کی حق میں احتجاج کیا تھا سپیکر اسد قیصر اور تحصیل ناظم سہیل اور ان کے دم چھلے اس پر ناراض ہوگئے کی ٹوپی کی حق کی بات کیوں کی بعد میں پی ٹی آئی کی مقامی تنظیم نے بھی ناظمین کا ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

سپیکر اسد قیصر نے 10ناظمین کونسلران اور صحافی کے خلاف ٹرانسفارمر چوری کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی اور اس پر بھی بس نہیں کیا اور نائب ناظم کے بھابھی جو کہ ایم سی ایچ سنٹر ٹوپی میں بطور ایل ایچ وی تعینات ہے کو ڈی ایچ او صوابی سے ٹرانسفر آرڈر جاری کیا جس کو ضلع ناظم اعلیٰ نے صوبائی حکومت کی جانب سے تفویض کردہ اختیارات میں مداخلت جان کر تبادلہ منسوخ کیا جس پر سپیکر اسد قیصر سیخ پا ہوئے اور ناظم کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے دفتر سے 9سکیل کی خاتون ایل ایچ وی کو چترال ٹرانسفر کیا ضلع ناظم اعلیٰ حاجی امیر الرحمان نے قانون اور پختون روایات کو توڑنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا 19ستمبر 2016کو 1016-23منسوخی کی نوٹیفیکشن جاری کی اور ڈی جی ہیلتھ کو براہ راست جب کہ ضلع انتظامیہ کو بلواسطہ آگاہ کیا اور ساتھ ہی کہا کہ مزکورہ پوسٹ ڈسٹرکٹ کیڈر کا ہے عوامی شکایات نہیں وہاں کی مقامی آبادی اور منتخب عوامی نمائندے ایل ایچ وی کی ڈیوٹی سے مطمئن ہیں تو کسطرح دوردراز ضلع میں ان کا تبادلہ کیونکر ممکن ہیں ضلع ناظم اعلیٰ حاجی امیر الرحمان کی پختون دوست روایات کو برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کی اور فیصلہ کو حق و صداقت کی جیت قراردیا ۔

متعلقہ عنوان :