امریکی فضائی حملے میں آٹھ افغان پولیس اہلکار ہلاک

منگل 20 ستمبر 2016 10:39

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء) افغان حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں کم از کم آٹھ افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ ’فرینڈلی فائر‘ کا یہ واقعہ ارزگان صوبے کے علاقے تَلی میں پیش آیا۔ اگست میں امریکی فوجیوں کو عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے زیادہ اختیارات دیے جانے کے بعد اس طرز کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز ایک امریکی فضائی حملے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا، جب کے دیگر پولیس اہلکار جب جائے واقعہ پر پہنچے تو امریکی طیاروں نے اسی مقام پر دوبارہ بمباری کی۔ مقامی حکام کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا، اس وقت مقامی فورسز طالبان سے ایک جھڑپ میں مصروف تھیں۔ نیٹو نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے، تاہم کہا ہے کہ اس فضائی حملے میں افغان فورسز کے لیے خطرہ افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :