بھارت میں مارشل آرٹس کے انسٹرکٹر نے ایک لاکھ لڑکے لڑکیوں کو ”سیلف ڈیفنس“تربیت دے کر ریکارڈ بناڈالا

منگل 20 ستمبر 2016 10:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء)بھارت میں مارشل آرٹس کے انسٹرکٹر نے ایک لاکھ لڑکے لڑکیوں کو ”سیلف ڈیفنس“تربیت دے کر ریکارڈ بناڈالا۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں مارشل آرٹس کے انسٹرکٹر نے بیک وقت چھ سو لڑکے لڑکیوں کو تربیت دے کر ریکارڈ بناڈالا ہے،پرتاب گڑھ کے مارشل آرٹس انسٹرکٹر یادیو نے بیک وقت چھ سو لڑکے لڑکیوں کو تربیت دی ہے،یادیو کے تربیت یافتہ مارشل آرٹس کھلاڑیوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

اس تربیتی سیشن کے دوران سیلف ڈیفنس کی تربیت دی گئی ہے،یادیو کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں،نوجوان انسٹرکٹر یادیو نے اپنے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت میں نوجوانوں کو اپنی حفاظت کے قابل بناؤں گا۔

متعلقہ عنوان :