وزیراعظم کی نیویارک میں مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں،دنیاکوکشمیرکے حوالے سے کئے گئے وعدے سے بھاگنے نہیں دیں گے،پاکستان

نہتے کشمیریوں کوظلم وجبرکانشانہ بنایاجارہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی بھرپورطریقے سے جاری ہے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اوربھارتی جارحیت فوری بند ہونی چاہیے ،کشمیریوں کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے،کشمیرکاز کیلئے پاکستان کاموٴقف دوٹوک اورواضح ہے،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کوریاستی مظالم بند کرنے کیلئے کہے،برطا نیہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پرظلم وستم بندکرانے میں کردارادا کر ے،وزیر اعظم نواز شریف

منگل 20 ستمبر 2016 11:02

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم دنیاکوکشمیرکے حوالے سے کئے گئے وعدے سے بھاگنے نہیں دیں گے ،نہتے کشمیریوں کوظلم وجبرکانشانہ بنایاجارہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی بھرپورطریقے سے جاری ہے،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اوربھارتی جارحیت فوری بند ہونی چاہیے ،کشمیریوں کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے،کشمیرکاز کیلئے پاکستان کاموٴقف دوٹوک اورواضح ہے،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کوریاستی مظالم بند کرنے کیلئے کہے،برطا نیہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پرظلم وستم بندکرانے میں کردارادا کر ے۔

وہ پیر کو برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں سے متعلق برطانوی ہم منصب کو آگاہ کیا ، وزیر اعظم نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے بھی برطانوی وزیر اعظم کو آگاہ کیا، وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی انہیں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرفوری عمل کیاجائے،جموں کشمیرکے عوام کواپنافیصلہ خود کرنے کااختیار دیاجائے،اگرعالمی برادری بھارتی ریاستی دہشتگردی بندکرانے میں کامیاب نہ ہوئی توبھارت کی حوصلہ افزائی ہوگی،بھارتی ریاستی دہشتگردی میں مزیداضافہ ہوگا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم نے معاشی استحکام میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔تھریسامے نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانوی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن شاہ نیف بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں قیام امن اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری علاقائی امن اور استحکام کیلئے ضروری ہے، توقع ہے امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل میں کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کیری سے ملاقات کے دوران کیا ،جنہوں نے نیویارک میں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان رچڑڈ اولسن، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری،مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،باہمی تعاون خطے کی تازہ صورتحال، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے اسموقع پر پاک امریکہ بھارت تعلقات کے فروغ پر زور دیا، انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو انسداد دہشتگردی کے اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو رہی ہے، ٹھوس اقدامات کی بدولت دہشتگرد وں کے ڈھانچے تباہ کردئیے گئے ہیں اور وہ راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں، آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کے کمر توڑ دی ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سطح پر دہشتگردی کی جارہی ہے، گزشتہ 2ماہ کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں 107کشمیری شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہو گئے ہیںِ، انہوں نے کہا کہ سابق صدر کلٹن نے پاک بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرانے کا وعدہ کیا تھا، توقع ہے کہ امریکہ پاک بھارت کے درمیان مسائل کے حل پر زور د یگا ،امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسموقع پر کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک افغان مفادات مشترکہ ہیں، جان کیری نے دہشت گردی کیخلاف خلاف پاک فوج کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ دہشتگردوں کی کمر توڑ نے میں پاک فوج نے قربانیاں دی ہیں ۔