نندی پور پاور پراجیکٹ میں آئل ٹینکر زکا ریکارڈ ضائع کرنے سے متعلق معاملے کی تحقیقات، سیکیورٹی گارڈ ذمہ دار قرار

پیر 19 ستمبر 2016 10:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء) نندی پور پاور پراجیکٹ میں آئل ٹینکرز کا ریکارڈ ضائع کرنے سے متعلق معاملے کی تحقیقات میں سیکیورٹی گارڈ ذمہ دار قرار دیا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق نندی پور پاورپراجیکٹ میں آئل ٹینکرز کا ریکارڈ ضائع کرنے کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کر لی ہے، تفتیش کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ کے آئل ٹینکرز کے ریکارڈ ضائع کرنے میں اندرونی سیکیورٹی گارڈ ملوث قرار دیا گیا ہے، واضح رہے گزشتہ دنوں نندی پور پاور پراجیکٹ کے دفتر سے منصوبے کیلئے آئل ٹینکرز کا تمام ریکارڈ ضائع کردیا گیا تھا، نامعلوم چور دفتر گھس کر شیشے اور الماریاں توڑ کر تمام ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔