سعودی شہر دمام میں فائرنگ سے دو سعودی پولیس اہلکار جاں بحق

یوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، حکام

پیر 19 ستمبر 2016 11:01

دمام(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء)سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام کی الخضریہ کالونی میں ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اپنے ذریعے سے اطلاع ملی ہے کہ پولیس کی گشتی پارٹی کے دو اہلکار’فورڈ‘ ماڈل کی ایک گاڑی پر سوار تھے اور الخضریہ میں گشت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر مشین گن سے اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں موسی علی محی القبی اور العریف محاسن ضیف اللہ الروقی نامی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔خیال رہے کہ الخضریہ کالونی گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سے مشہور ہے۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ ظہران کے قریب الجبیل روڈ پر پیش آیا۔ اس کے نزدیک العنود نامی کالونی میں ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :