بنی گالہ کے علاقے پنڈ بیگوال میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

اتوار 18 ستمبر 2016 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء) خون سفید ہو گیا تھانہ بنی گالہ کے علاقے پنڈ بیگوال میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز شہری روز محمد حنیف نے تھانہ بنی گالہ پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے بھتیجے رحمت علی نے اپنے والد سے گھریلو جھگڑے کے دوران سریا نما لوہے کے راڈ کے وار کر کے انہیں قتل کر دیا پولیس نے مقدمے کا اندراج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :