گڈ گورننس ؟،راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بجلی نہ ہونے پر موبائل فون کی روشنی میں آپریشن

اتوار 18 ستمبر 2016 12:46

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء ) راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صوبائی حکومت کی گڈ گورننس کا پول اس وقت کھل گیا جب ہسپتال میں بجلی کا بریک ڈاون ہوگیا۔ جب یہ بریک ڈاون ہوا تو ایک مریض کا آپریشن جاری تھا جس کو موبائل کی روشنی میں مکمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق ہسپتال میں بجلی جانے کی صورت میں کوئی بیک اپ نہیں جس کی وجہ سے اکثر مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ہفتے کی شام بھی بجلی نہ ہونے پر ایک ڈاکٹر کے موبائل فون کی روشنی میں آپریشن مکمل کیا گیا۔اس دوران دوسرے وارڈوں میں بھی گھنٹوں بجلی بند رہی جس سے کئی مریضوں کی حالت خراب ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :