مسلم لیگ (ن) کے مسلح دستوں کی تشکیل آئین کے آرٹیکل 256 سے متصادم ہے، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

اتوار 18 ستمبر 2016 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مسلح دستوں کی تشکیل آئین کے آرٹیکل 256 سے متصادم ہے یہ امن مارچ رائیونڈ سمیت کسی بھی طرف جا سکتے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے مسلح دستوں کی تشکیل آئین سے متصادم قرار دے کر کہا کہ احتجاج کرنا کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے یہ امن مارچ چاہے رائیونڈ مارچ ہو یا کسی بھی جگہ عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے جا سکتے ہیں مسلم لیگ ن کے مسلح ونگ کی موجودگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک جمہوریت کے بجائے غیر جمہوری اقدامات کا سامنا ہے ۔