پاکستان تحریک انصاف کا(ن)لیگ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کافیصلہ

رائیونڈمارچ کے حوالے دھمکیاں دینے والے وزراء اوررہنماؤں میں پہلے وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی اوربعدمیں وزیرقانون راناثناء اللہ سمیت دیگرکیخلاف درخواست دی جائے گی،ذرائع

اتوار 18 ستمبر 2016 12:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے دھمکیاں دینے والے (ن) لیگ کے وزرء ااور رہنماؤں کے خلاف قانونی جارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، پہلے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اوربعد میں وزیر قانون رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کے خلاف درخواست دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ پر قائدین اور کارکنوں کو دھمکیاں دینے والے نواز لیگ کے وزراء اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرانے کافیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں سب سے پہلے وزیر مملکت عابد شیر علی کیخلاف درخواست دائر کی جائیگی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مرکزی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب کی ذمہ داری لگا ئی ہے کہ وہ فیصل آباد میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کیخلاف پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرائیں جس کے بعد نواز لیگ کے دیگر رہنماؤں جن میں وزیر قانون وپارلیمانی امور پنجاب رانا ثناااللہ سمیت دیگر کے خلاف بھی مقدمات درج کرائے جائیں گے۔