عابد شیر علی اپنے ارکان اسمبلی میدان میں لائے،تحریک انصاف کے ارکان میں لاتا ہوں،شاہ فرمان کا کھلا چیلنج

اس بار جارحیت دکھائی تو لڑائی کارکنوں میں نہیں اراکین اسمبلی اور قیادت میں ہو گی،بیان

اتوار 18 ستمبر 2016 12:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنماء شاہ فرمان نے وزیر مملکت عابد شیر علی کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عابد شیر علی اپنے ارکان اسمبلی میدان میں لے آئے تحریک انصاف کے میں لاتا ہوں اس بار جارحیت دکھائی تو لڑائی کارکنوں میں نہیں اراکین اسمبلی اور قیادت میں ہوگی۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق شاہ فرمان نے کہا ہے کہ نون لیگ کے ارکان کی قیادت عابد شیر علی کرے تحریک انصاف کے ارکان کی قیادت میں کروں گا،تعداد میں نون لیگ کے ارکان زیادہ ہونگے مگر ہمت اور حوصلے میں ہم سے کم ہی ثابت ہونگے،نون لیگ نے پر امن کارکنان پر جارحیت دکھائی تو نقصان کی ذمہ دار اسی کی حکومت ہوگی۔