بچیوں کو چھیرنے سے روکنے پر فائرنگ، 3 مسلمان جاں بحق

اتوار 18 ستمبر 2016 13:13

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء )بھارت کے شہر بجنور میں مسلمان بچیوں کو چھیڑنے پر احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر گولیاں برسادی گئیں۔ فائرنگ سے تین مسلمان جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بجنور پولیس کے مطابق بچیاں سکول جارہی تھیں کہ جاٹ برادری کے کچھ نوجوانوں نے انہیں چھیڑا جب مسلمانوں نے اس پر احتجاج کیا تو ان پر فائرنگ کردی گئی جس سے تین نوجوان سرفراز، احسان اور امیر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سات افراد کو گرفتار کرلیاگیا اور صورتحال قابو میں ہے۔

متعلقہ عنوان :