صومالیہ میں فوج کی کامیاب پیشقدمی

اتوار 18 ستمبر 2016 13:11

موغادیشو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء ) صومالی حکومت نے کہا ہے کہ کینیا کے نزدیک واقع الواک نامی شہر میں الشباب کے جنگجووٴں کو پسپا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موغا دیشو حکومت نے کہا ہے کہ ملکی فورسز اور افریقی یونین کے امن فوجی دستوں نے آج کامیاب پیشقدمی کرتے ہوئے اس شہر کا کنٹرول سنبھال کیا۔ اس کارروائی میں چھ صومالی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :