سیاسی ماحول کو گرم اور سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے جہانگیر ترین فور ی برطانیہ سے واپس طلب

اتوار 18 ستمبر 2016 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیاسی ماحول کو گرم اور سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو فوری طور پر برطانیہ سے واپس طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین چند ذاتی مصروفیات کی بناء پر چند روز قبل لندن پہنچے تھے۔ عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں جہانگیر ترین آج بروز اتوار وطن واپس پہنچ جائیں گے۔