وزارت کامرس نے انڈین فلمیں درآمدکرنے کی اجازت دیدی،ذرائع

اتوار 18 ستمبر 2016 13:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء) منسٹری آف کامرس کی جانب سے اختیارات کا استعمال کر کے انڈین فلمیں درآمد کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے جس کے باعث معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امپورٹ پالیسی کے اپنڈکس A کے سیریل 25 کے تحت انڈین فلموں جس میں انڈین اداکار یا اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور وہ فلم مکمل طور پر بھارت میں تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی فلم کی درآمد پر مکمل طور پر پابندی ہے لیکن منسٹری آف کامرس اپنے اختیارات کا سہارا لیتے ہوئے امپورٹ پالیسی کے پیرا 19 کے تحت انڈین فلموں کو درآمد کی اجازت دے رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ٹیرف میں فلموں کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسز 5 روپے فی میٹر کے تناسب سے وصول کیے جاتے ہیں جو انتہائی کم ہے اور اس ٹیرف ریٹ کے تحت کروڑوں روپے کی انڈین فلم کی درآمد پر ڈیوٹی وٹیکسز کی وصولی صرف 8 تا 10 ہزار روپے کی جاتی ہے