کراچی، بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی رہنماؤں کا اجلاس

ممبران نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کے ڈھانچے پر بریفنگ دی امن کی بحالی کیلئے غیر سیاسی آپریشن جاری رکھا جائے گا ، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، بلاول بھٹو زرداری

اتوار 18 ستمبر 2016 13:23

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امن کی بحالی کیلئے غیر سیاسی آپریشن جاری رکھا جائے گا ، سیاسی آپریشن امن کی بحالی میں ہماری کامیاب کوششوں کوکمزور بنا دے گا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں مولا بخش چانڈیو ، نفیسہ شاہ ، راشد ربانی ، سعید غنی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ممبران نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کے ڈھانچے پر بریفنگ دی بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات میں نو منتخب نمائندگان کے ساتھ مل کر کام کرے گی انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے پیپلز پارٹی قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پریقین رکھتی ہے اجلاس میں کراچی کی ترقی کیلئے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پولیس کو غیر سیاسی بنانے کیلئے پرعزم ہے نوکریاں میرٹ پر دینے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا