غازی عبد الرشید قتل کیس،پرویز مشرف اشتہاری قرار،جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اتوار 18 ستمبر 2016 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء) اسلا م آباد کی ضلعی عدالت نے غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کیس میں پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد کی ضبطگی کا حکم جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کے مقدمے کی سماعت عدالت نے سابق صدر جنرل(ر ) پرویز مشرف کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا سماعت کے دوران پرویز مشرف کے ضامن وزیر احمد عدالت پیش ہوئے جبکہ جان محمد بیماری کے باعث پیش نہ ہوئے عدلات نے آئندہ سماعت پر ضامنوں کی ضمانتیں ضبط کی جائیں گی اس موقع پر پرویز مشرف کے اشتہار کی تعمیل کرنے والے سب انسپکٹر محمد ریاض کا بیان بھی قلمبند کیا گیا واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی عدالت اس سے پہلے بھی متعدد بار پرویز مشرف کو عدالت طلب کر چکی ہے تاہم وہ ایک دفعہ بھی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے متعدد بار ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :