گلوکار علی عظمت موٹر بائیک پر چین کا سفر کرنے کیلئے تیار

ہفتہ 17 ستمبر 2016 10:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء )پاکستانی گلوکار علی عظمت کو موٹر بائیک چلانے کا جنون ہے اور اب وہ اپنی موٹر سائیکل پر چین تک کا سفر کرنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ علی عظمت نے 2011 میں اپنی موٹر بائیک پر کراچی سے لاہور تک کا سفر طے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2013 میں پاکستان کا دورہ بھی کیا اور اس بار وہ ایک طویل سفر کا ارادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

علی عظمت نے فیس بک پر اپنے مداحوں کے لیے ’علی کریزی سینٹرل ایشن ایڈوینچر‘ نامی ایک پیج بھی بنایا ہے جہاں وہ مداحوں کو اپنی ٹرپس کے بارے میں آگاہ کرتے رہتے ہیں۔علی عظمت اپنی ٹیم کے ہمراہ سب سے پہلے اسلام آباد پہنچے گے، جس کے بعد وہ مری، بربان، آزاد کشمیر، مظفر آباد، گڑی خدا بخش، بالا کوٹ، ناران، ہنزہ، پسو، خنجراب کی سرحد اور پھر چین کی سرحد تک پہنچے گے۔انہوں نے اپنے پانچ روز کا دورہ پلان کیا ہے جس کے علاوہ ابھی تک ان کا کوئی اور منصوبہ سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :