پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اورتاریخی سنگ میل عبورکرگئی

کے ایس ای100انڈیکس40364پوائنٹس کی حدبلند ترین سطح پرجاپہنچا، اسٹاک مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈٹوٹ گئے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 10:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اورتاریخی سنگ میل عبورکرگئی کے ایس ای100انڈیکس40364پوائنٹس کی حدبلند ترین سطح پرجاپہنچاجس سے اسٹاک مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈٹوٹ گئے ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں30ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم80کھرب سے بڑھ کر81کھرب روپے پرجاپہنچا۔

جمعہ کوکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں147.33پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس40216.35پوائنٹس سے بڑھ کر40363.68پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس27162.64پوائنٹس سے بڑھ کر27295.17پوائنٹس ہوگیاجبکہ کے ایس ای30انڈیکس48.28پوائنٹس کی کمی سے 22553.89پوائنٹس پربندہوا۔جمعہ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں30ارب73کروڑ81لاکھ67ہزار774روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم80کھرب91ارب59کروڑ60لاکھ72ہزار733روپے سے بڑھ کر81کھرب22ارب33کروڑ42لاکھ40ہزار507روپے ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کومارکیٹ میں85کروڑ5لاکھ حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو16ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ جمعرات کے روز53کروڑ31لاکھ16ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طورپر430کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے285کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،129میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے ورلڈکال ٹیلی کام11کروڑ48لاکھ،بینک آف پنجاب6کروڑ95لاکھ،این آئی بی بینک لمیٹڈ5کروڑ81لاکھ،سلک بینک لمیٹڈ5کروڑ2لاکھ اورلوٹے کیمیکل3کروڑ19لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے انڈس موٹرکمپنی کے بھاؤمیں62.96روپے اورہینوپاک موٹرکے بھاؤمیں53.12روپے کااضافہ جبکہ یونی لیورفوڈزکے بھاؤمیں150روپے اوراسلینڈٹیکسٹائل کے بھاؤمیں35.64روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :