متحدہ قومی موومنٹ فاروق ستار اور لندن گروپ میں بٹ چکی ہے،خورشید شاہ

دونوں کا میدان کراچی ہے چھ ماہ کے اندر پتا چل جائے گا اصل متحدہ کون سی اور کراچی کے عوام کس کے ساتھ ہیں ، صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 17 ستمبر 2016 10:25

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اس وقت فاروق ستار اور لندن گروپ میں بٹ چکی ہے اوردونوں کا میدان کراچی ہے چھ ماہ کے اندر پتا چل جائے گا کہ اصل متحدہ کون سی ہے اور کراچی کے عوام کس کے ساتھ ہیں ، وہ میرپور ماتھیلو میں ماڈل پولیس اسٹیشن کے مختصر دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان رائے ونڈ لانگ مارچ میں ہم ان کا ساتھ نہیں دیں گے یہ پی پی پی کی پالیسی نہیں کہ وہ کسی کے گھر کی جانب مارچ کرے اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خود رائے ونڈ کی جانب لانگ مارچ کریں انہوں نے کہا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر کو اطلاع دینا اور اجازت لینا لازمی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی حکومت گرانے جیسے سازشیں نہیں کی انہوں نے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس سے راہ فرار اختیار کررہی ہیں اور حکومت کی جانب سے بنائی جائے والی کمیٹی کی جانب سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی پی پی اکتوبر میں عوامی رابطہ مہم شروع کررہی ہیں۔