وزیر اعظم نا اہل ہیں، افتخار محمد چوہدری نے اہلیت لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دی

نواز شریف نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں ،گوشواروں میں کہیں بھی ذکر نہیں ،درخواست میں موقف

ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 63 کی دفعہ2 پر پورا نہیں اترتے انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس اور جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ افتحارمحمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آئین کے آرٹیکل 63 کی دفعہ 2 پر پورا نہیں اترتے کیونکہ وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں جائیداد یں بنائیں لیکن گوشواروں میں اس کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا گیا ۔درخواست میں عدالت سے مزید استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کرایا تھا مگر وہاں کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور سپیکر قومی اسمبلی نے نے ریفرنس پر اعتراض لگا کر واپس کردیا،سابق چیف جسٹس نے درخواست میں مزید موقف اپنایا کہ عدالت سپیکر قومی اسمبلی کے حکم کو کالعدم قراردے کر وزیراعظم کے خلاف ریفرنس پر کارروائی کا آغاز کرے

متعلقہ عنوان :