عارف والا،لیگی ٹکٹ ہولڈر سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:21

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا رکرلی ڈی بلاک سے ٹکٹ ہولڈر امیدوار کونسلرچوہدری مسعود احمد عرف پوپی نمبردار نے (ن) لیگ سے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر چوہدری نعیم ابراہیم سے باضابطہ ملاقات کے بعد ساتھیوں سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ان کے ہمراہ آزاد امیدوار برائے کونسلر عرفان صادق بھی شمولیت اختیار کرنے والوں میں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :