پاکستان کے ماضی کے مزاحیہ اداکار کسمپری کی حالت میں میوہسپتال میں انتقال کر گئے

جمعہ 16 ستمبر 2016 10:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء )پاکستان کے ماضی کے مزاحیہ اداکار لاڈلاکسمپری کی حالت میں میوہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی کے اداکارکی لاش 11گھنٹے سے زائد میوہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر پڑی رہی اور اس پر کیڑے مکوڑے رینگتے رہے لیکن ہسپتال انتظامیہ نے میت کو اٹھانے کی زحمت نہ کی اور جب خبر میڈیا کے پاس پہنچی تو ہسپتال میں کھلبلی مچ گئی اور فٹا فٹ میت کو ٹھیک سے ہسپتال کے اندر پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :