آئی فون کی پہلی کھیپ ایڈوانس بکنگ کے عمل کے دوران ہی بگ گئی ،ایپل کی تصدیق

جمعہ 16 ستمبر 2016 10:47

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء )ایپل نے کہاہے کہ نئے آئی فون7کی پہلی کھیپ ریلیز سے قبل ایڈوانس بکنگ کیعمل کے دوران ہی بک گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایپل کے ترجمان ”ٹروڈی میولر“ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ5.5 سکرین سائز والے نئے آئی فون 7کی پہلی کھیپ ریلیز سے قبل ایڈوانس بکنگ کے عمل کے دوران ہی فروخت ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 4.7سائز کا سیاہ آئی فون بھی فروخت ہو گیاہے ،یہ رنگ ایپل کی جانب سے نیا متعارف کروایا گیاہے۔

ٹروڈی میولر کاکہناتھا کہ ہم اپنے کسٹمرز کے صبر کو تہہ دل سے سراہتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ آن لائن ایڈوانس بگنگ کے دوران آئی فون 7پلس اور آئی فون جیٹ بلیک مکمل طور پر فروخت ہو گیاہے اور مارکیٹوں میں آنے والے گاہکوں کیلئے میسر نہیں ہوگا جبکہ آئی فون 7سلور ،سنہرے،گلابی اور سیاہ رنگ میں فروخت کیلئے 16ستمبر سے مارکیٹ میں موجود ہوں گے۔