برطانیہ میں گرم ترین دن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 10:46

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء ) دھوپ لئے ترستے برطانوی شہریوں کے لئے 13 ستمبر ایک انوکھادن ثابت ہوا۔برطانیہ کی تاریخ میں انیس سو گیارہ کے بعد گرم ترین دن آیا اور دھوپ سینکنے کے متوالے برائیٹن کے ساحلوں پر جا پہنچے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے جنوبی علاقوں میں پارہ 34 سے تجاوز کرگیا۔ میٹ آفس کے مطابق کینٹ میں 34 اعشاریہ 4 سینٹی گریڈ ٹیمپریچرنے اسے سال کا گرم ترین دن بنا دیا۔70 سالوں میں گرم ترین دن ہونے کے باعث برطانوی حکومت نے شہریوں کی صحت کے حوالے سے احتیاتی ہدایات جاری کیں۔چڑیا گھر کے جانوروں کو بھی ٹھنڈک پہنچانے کا انتظام کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :