فلپائن کے صدر پر وزارت انصاف کے ایجنٹ کو قتل کرنے کا الزام

جمعہ 16 ستمبر 2016 10:44

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء) فلپائن کے صدر روڈ ریکو دوتیرے پر الزام ہے کہ انہوں نے وزارت انصاف کے ایک ایجنٹ کو سب مشین گن سے فائر کر کے قتل کر دیا تھا۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر اس وقت پیش آیا تھا جب وہ ڈاواؤ کے شہر کے میئر تھے۔

(جاری ہے)

صدر روڈ ریکو پر یہ الزام ایک مبینہ ڈیتھ سکواڈ کے رکن ایڈگر ماٹو باٹو نے ماورائے عدالت ہلاکتوں سے متعلق ایک سینیٹ کے سامنے لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صدر روڈ ریکو نے 25 سال کے دوران ایک ہزار مجرموں یا سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کے احکامات دیئے تھے۔ ایک حکومتی وزیر نے الزامات کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :