کوئٹہ،ایف سی کے ٹرک کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ

دواہلکارشہید،9اہلکاروں سمیت 12افرادزخمی،دھماکے سے ٹرک کوشدیدنقصان پہنچا،نزدیکی عمارتوں اوردکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے،نامعلوم ملزمان نے دھماکہ میں تقریباًڈھائی کلوبارودی مواداستعمال کیا،ایف سی اوربم ڈسپوزبل سکواڈواقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ گیا،شہیداہلکارآبائی علاقوں میں سپردخاک

جمعہ 16 ستمبر 2016 11:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ 9 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے دھماکہ سے ٹرک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ نزدیکی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکہ میں تقریباً ڈھائی کلو گرام وزنی بارود استعمال کیا گیا دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ‘ فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا شہید ہونے والے اہلکاروں کو ان کے آبائی علاقوں قلات میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے روز بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان قاسم لائن سریاب سے گھوڑا ہسپتال ڈیوٹی کیلئے آرہے تھے کہ سریاب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تغریب کاری کیلئے سڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا جیسے ہی بی سی کا ٹرک وہاں سے گزرا تو نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیا گیا دھماکہ خیزمواد زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار دو اہلکار کانسٹیبل غلام رسول اور کانسٹیبل محمد اسلم موقع پر جاں بحق جبکہ کانسٹیبل صحبت خان ‘ کانسٹیبل عبدالغفور ‘ کانسٹیبل عبدالعزیز ‘ کانسٹیبل آدم خان ‘ کانسٹیبل عبدالرشید ‘ کانسٹیبل اختر ‘ کانسٹیبل امان اللہ ‘ کانسٹیبل محمد دھنی بخش سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیا گیا دھماکہ سے بلوچستان کانسٹیبلری کا ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکہ کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی لاشوں اور زخموں کو ہسپتال پہنچایا گیا دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ میں 2 سے 3 کلوگرام دھماکہ خیزمواد استعمال کیا گیا اور دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ہوا لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں شہید ہونے والے اہلکاروں غلام رسول اور محمد اسلم کو قلات کے علاقوں غریب آباد اور گہوان میں سوگواروں کی موجودگی میں نمازہ ادا کرنے کے بعد سپردخاک کیا گیا نماز جنازہ میں قبائلی ‘ سیاسی اور علاقے کے معتبرین نے شرکت کی کیچی پولیس نے دھماکہ کا ایڈیشنل ایس ایچ اوکی مدعیت میں قتل اقدام قتل ‘ ایکسپلوژ ایکٹ ‘ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :