کراچی،معروف قوام امجدفریدصابری پرفائرنگ کرنے والے دوسگے بھائی گرفتار

دونوں کوسینٹرل زون سے گرفتارکیاگیاہے جوامجدصابری کے پڑوسی ہیں،تعلق متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آبادسیکٹرسے ، جب کہ دونوں شہزاد ملا کے دست راست ہونے کے علاوہ جنوبی افریقہ میں روپوش اشفاق چیف کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہیں،پولیس ذرائع

منگل 13 ستمبر 2016 08:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء)معروف قوال امجد فرید صابری پر فائرنگ کرنے والے دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی امجد صابری کے پڑوسی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امجد صابری پر فائرنگ کرنے والے دو بھائیوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ دنوں بھائیوں کو سینٹرل زون سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان شانی اور مانی لیاقت آباد کے رہائشی اور امجد صابری کے پڑوسی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آباد سیکٹر سے ہے جب کہ دونوں شہزاد ملا کے دست راست ہونے کے علاوہ جنوبی افریقہ میں روپوش اشفاق چیف کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق مانی اور شانی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے تیسرے بھائی کو سندھ پولیس کی نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔امجد صابری قتل کیس میں اب تک گرفتار کیے گئے ملزمان کی تعداد 7ہوگئی ہے۔اس سے قبل پولیس عمران صدیقی ،شہزاد ملا،ایوب بندھانی سمیت پانچ افراد کو پہلے گرفتار کر چکی ہے۔قوال امجد صابری کو بائیس جون کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لیاقت آباد دس نمبر سے گذرتے ہوئے کار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔