خیبر پختو نخوا میں پچا س فیصد سے زائدبیما ریا ں پینے کے صا ف پا نی تک رسا ئی نہ ہو نے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں،رپورٹ

پیر 12 ستمبر 2016 10:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء)خیبر پختو نخوا میں پچا س فیصد سے زائدبیما ریا ں پینے کے صا ف پا نی تک رسا ئی نہ ہو نے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ اس المیہ کے خا تمے کے لئے مو جو دہ حکو مت نے کئی اقدا ما ت اُ ٹھا ئے ہیں جس سے صو بے کے بیشتر علا قوں میں لو گو ں کو صا ف پا نی مہیا کیا جا رہا ہے۔گذ شتہ تین سا لو ں میں محکمہ آبنو شی نے صو بے بھر میں پینے کے صا ف پا نی کی 140 سکیمیں مکمل کی ہیں جبکہ امبر یلا پر اجیکٹ کے تحت 242 نئی سکیمیں بھی مکمل کی جا چکی ہیں۔

اس کے علا وہ 253 غیر فعا ل سکیمو ں کو فعا ل کیاجا چکا ہے جبکہ 485 سکیمو ں کے پا ئپو ں کی مر مت بھی مکمل کی جا چکی ہے ۔ ان اقدا ما ت کے علا وہ 130 صا ف پا نی کی سکیمو ں کو سولرائز کیا جا چکا ہے جبکہ 200 مز ید سکیمو ں کو سو لرائز کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

امبریلا پراجیکٹ کے تحت 233 نکا سی اب کی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ ضلع مردان، ایبٹ آبا د، کو ہا ٹ اور ڈی آئی خا ن میں واٹر کوالٹی ما نیٹر ینگ لیبارٹر یزبھی قا ئم کی جا چکی ہیں۔

تین سا لو ں کے دوران16.492 بلین کی خطیررقم پینے کے صا ف پا نی کی مختلف سکیموں پر خر چ کی جا چکی ہے۔صوبے کے عوام میں پینے کے صا ف پا نی کے حوالے سے ہیلتھ ہائجین پرومو شن کے نا م سے آگا ہی مہم بھی شروع کی گئی ہے جس کا مقصد عوام کو غیر صحت بخش پا نی کے نقصا نا ت سے با خبر رکھنا ہے۔ مزید برآں پشا ور کے لئے پینے کے صا ف پا نی کا ایک بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کی فیزیبلٹی رپو رٹ تیار کر لی گئی ہے۔

اس کے علا وہ ایبٹ آبا د میں گر یو یٹی فلو کے نا م سے صا ف پا نی کی سکیم کو بھی مکمل کیا گیا ہے۔ گر یو یٹی فلو منصوبے کے تحت ایبٹ آبا د کے شہر یو ں کو بغیر بجلی کے صاف پا نی فراہم کیا جا ئیگا۔ دروش قصبہ اور بٹ خیلہ میں بھی گر یو یٹی فلو پراجیکٹس پر بھی عنقریب کام کا آغاز کیا جائے گا ۔ ضرورت کی بنیاد پر لکی مروت، دیر پا ئین اور شا نگلہ میں بیشتر سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں۔ ان اقدا ما ت کے علا وہ نکا ٰسی آب کے بہتر نظام کے لئے حکو مت کی طر ف سے ما سٹر پلا ننگ شروع ہے جس سے زیر زمین پا نی کو آلو دہ ہو نے سے بچایا جا سکے گا